ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے شاہ کیس: صحافی روہنی سنگھ اور دی وائر کے خلاف مقدمے کی سماعت پر روک بنی رہے گی

جے شاہ کیس: صحافی روہنی سنگھ اور دی وائر کے خلاف مقدمے کی سماعت پر روک بنی رہے گی

Tue, 24 Jul 2018 01:46:33    S.O. News Service

نئی دہلی:23/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دی وائر بمقابلہ جے شاہ کیس میں صحافی روہنی سنگھ اور دی وائر کے خلاف مقدمے کی سماعت پر روک بنی رہے گی۔ سپریم کورٹ اس معاملے میں 8 اگست کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چونکہ معاملہ میں تمام کوششیں ہوچکی ہیں ،لہٰذا اب وہ سماعت کے لئے تیار ہے وہیں جے شاہ کی جانب سے کہا گیا کہ بے مطلب وائر امت شاہ اور وزیر اعظم کی تصاویر ڈچھاپ رہا ہے جبکہ کیس سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ مخالفین کے ترجمان کی طرح کام کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 8 اگست کو حتمی سماعت ہوگی۔صحافی روہنی سنگھ، دی وائر بمقابلہ جے شاہ کیس میں سپریم کورٹ نے سماعت کی تھی ۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے معا ملہ کو عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن دی وائر نے کہا کہ معافی مانگنے کا کوئی سوال نہیں ہے اور کہا کہ یہ اسٹوری مفاد عامہ میں کی گئی تھی۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ دی وائر کی صحافی روہنی سنگھ کی عرضی پر سماعت کر رہا ہے۔ روہنی نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس میں بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی جانب سے داخل مجرمانہ ہتک عزت کیس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا ۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت پر روک لگا دی تھی۔ گجرات ہائی کورٹ نے ویب پورٹل دی وائر کی صحافی روہنی سنگھ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں انہوں نے جے شاہ کی طرف داخل مجرمانہ ہتک عزت کیس کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔ ویب سائٹ نے دعوی کیا تھا کہ این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد ان کی کمپنی کا کاروبار 16ہزار گنا بڑھ گیا تھا۔ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد کمپنی نے اپنے کاروبار میں بھاری اضافہ کی۔ ایک سال میں اس کی آمدنی 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 80 کروڑ روپے ہو گئی۔ 


Share: